مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی پالیسیوں سے پورے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے امریکی پالیسیوں کے روس پر اثرات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کئی دہائیوں قبل جوہری توانائی سے دست بردار ہوکر مرتب کی گئی یک طرفہ پالیسیاں یورپ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے یرغمال بنا رہی ہیں۔ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ امریکہ کے زیر اثر نیٹو اپنی وسعت پذیری کی پالیسی کے تحت مقدونیہ، یوکرین اور جارجیا کو اپنی صف میں شامل کرنے کے لیے کوششوں میں جُتا ہوا ہے جس سے نیٹو کی یورپ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی تاجر برادری امریکی پابندیوں سے اکتا چکی ہے اور تاجر اب روس کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کے باعث روس اور یورپی یونین کے باہمی تجارتی حجم میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے امریکہ کو یورپی یونین پر پابندی عائد کرنے سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم 300 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی پالیسیوں سے پورے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
News ID 1888314
آپ کا تبصرہ